23 اگست 2013 - 19:30
اسرائیلی جنگی جہازوں کی لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی خطرناک

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں لبنان پر اسرائلی جنگی جہازوں کے حملے کو خطرناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرآئیلی جنگی جہازوں کا حملہ لبنان کی خودختاری اور حاکمیت کی واضح خلاف ورزی ہے۔

ابنا: حزب اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے تازہ ترین حملے سے ثابت ہوگیا ہے کہ اسرائیل اپنی تسلط پسندانہ پالیسی جاری رکھےہوئے ہے اور وہ کسی بھی بین الاقوامی قانون کا پابند نہیں ہے۔ حزب اللہ نے لبنانی عوام کو اسرائیل کی بربریت اور جارحیت کے خلاف آمادہ رہنے کا حکم دیدیا ہے۔ اسرائيل جنگي جہازوں نے آج صبح لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ناعمہ علاقہ میں  فلسطینی تنظیم حریت پسند عوامی محاذ کے دفتر پرحملہ کیا.

.......

/169